حضرت مولانا عبدالعزیز راشد رحمۃ اللہ علیہ
نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب و رُکن مجلسِ شوریٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان
نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم اما بعد
فا عوذ بااللہ من الشیطن الرجیم، بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
سیدنا امام حسین علیہ السلام کے فضائل و مناقب پر اگرچہ بہت سی کتب بازار میں دستیاب ہیں۔ لیکن شیخ مصحفی کی کتاب “دفاع امامِ حسین علیہ السلام ” ” چیزے دیگری است” کا مصداق ہے۔زیرِ نظر کتاب دفاع امام حسین علیہ السلام جو کہ شیخ الحدیث حضرت مولانا مصطفیٰ مصحفی کی تالیف ہے، کا بالاستیعاب مطالعہ کیا۔ کتاب اپنے موضوع پر حرفِ آخر کی حیثیت رکھتی ہے۔
پوری کتاب ہی اگرچہ دلائل و براہین سے مزین اور متاثر کن ہے۔ لیکن اس کتاب میں ایک ایسی نمایاں خوبی ہے۔ جس نے کتاب کو چارچاند لگا دیئے ہیں۔ “وہ ہے حضرت امامِ حسین علیہ السلام ” کے مخالفین کے دلائل کا عقل و نقل کی روشنی میں بھرپور رد ۔
شیخ مصحفی مبارک باد کے مستحق ہیں کہ اس سے قبل “ایامِ یزید” لکھی تو وہ بھی لاجواب جس میں منہج محدثین کی بھرپور ترجمانی کی۔ اب “دفاع امامِ حسین علیہ السلام ” مرتب کی تو دلائل و براہین کے سمندر کو کوزے میں بند کر دیا۔ ایامِ یزید لکھ کر عاشقانِ یزید پر اتمامِ حجت کر دیا۔
اور دفاعِ امامِ حسین علیہ السلام لکھ کر مخالفین امام حسین علیہ السلام کے پُر فریب دلائل کی دھجیاں بکھیر دیں۔
اہلِ اسلام سے گزارش ہے کہ کتاب کا خود بھی مطالعہ فرمائیں اور دوست و احباب تک بھی پہنچائیں۔ آخر میں دعا ہے۔ اللہ رب العزت ہم سب کو صحابہ کرام اور اہلِ بیت اطہار کی حقیقی عقیدت و محبت عطا فرمائے۔ آمین